the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد ۔ 31؍ دسمبر (اعتماد نیوز) حیات نگر پولیس کو ایک نا معلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 20 تا 25 سالہ درمیانی عمر کی خاتون کی نعش موضع عبداللہ پور میٹ کے قریب باٹاسنگارم کے پاس جھاڑیوں سے دستیاب ہوئی ۔ لڑکی کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا ہے ۔جسم پر بھی زخموں کے نشانات پائے گئے ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی اور مقام پر قتل کے بعد نعش کو یہاں لاکر پھینک دیا گیا ہے ۔ لڑکی کے جسم پر برقعہ ہے ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ 
سافٹ وےئر انجینئر کی نعش دستیاب
حیدرآباد ۔ 31 دسمبر (اعتماد نیوز) سافٹ وےئر انجینئر کی نعش ٹرین کی پٹریوں پر دستیاب ہوئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 27 سالہ دلیپ متوطن ضلع محبوب نگر سافٹ وےئر انجینئر تھا ۔ اس کی نعش شمس آباد اور تماپور کے درمیان ریلوے ٹریک پر پڑی ہوئی پائی گئی ۔ ابتدائی طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ نوجوان حادثاتی طور پر ٹرین سے گر کر ہلاک ہوگیا یا اس نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
عصمت ریزی واقعہ کا ملزم گرفتار 
حیدرآباد ۔ 31؍ دسمبر (اعتماد نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ سرینواس عرف سرینو ساکن رتناکر کاچی گوڑہ کے خلاف 19



 ڈسمبر کو لال بازار ‘ ترومل گری کی رہنے والی ایک خاتون نے عصمت ریزی کی شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ 
جہیز ہراسانی معاملہ
دہلی ایر پورٹ پر ایک شخص گرفتار
حیدرآباد ۔ 31 دسمبر (اعتماد نیوز) سی آئی ڈی نے جہیز ہراسانی کے معاملہ میں ایک شخص کو دہلی کے ایر پورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈی جی پی کرشنا پرساد کے مطابق 32 سالہ پردھان متوطن مہاراشٹرا کے خلاف سی سی ایس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ میں جہیز ہراسانی کا مقدمہ درج تھا ۔ 19 ؍ نومبر کو ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے انٹر پول کی مدد سے لک آوٹ نوٹس جاری کی تھی ۔ ملزم کو آج بیرون ملک سے واپسی کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ سے گرفتار کرکے حیدآباد منتقل کیا گیا ۔ 
ٹرین کی ٹکر ‘ دو افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ 31 دسمبر (اعتماد نیوز) علحدہ ٹرین حادثات میں دو نا معلوم افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص ملک پیٹ ریلوے برج کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ایک اور حادثہ ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب آج شام پیش آیا جہاں چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں 55 تا 60 سالہ درمیانی عمر کا نا معلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کی غرض سے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ محفوظ کروادیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.